مودی سرکار طلبہ کے گھروں میں غنڈے بھیج کر معافیاں منگوانے کی کوشش کررہی: راہول گاندھی
Web Desk
8 August 2026
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن طور پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حکومت طلبہ کے گھروں میں غنڈے بھیج کر ان سے معافیاں منگوانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے طلبہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ان طلبہ نے آئین، تعلیمی نظام اور ملک کے مستقبل کے لیے آواز اٹھائی اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا، اس کے باوجود ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور انہیں اب بھی مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کسی غلطی کا ارتکاب نہیں ہوا، اس لیے انہیں کسی سے معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو براہ راست جواب دہ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کارروائی ان کے علم کے بغیر ہوئی تو وہ ناکام ہیں، اور اگر ان کے حکم پر ہوئی تو وہ اس کے ذمہ دار ہیں؛ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اس معاملے پر میڈیا کے سامنے آکر سوالات کے جواب دے سکیں۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026