LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس

Web Desk

7 August 2026

معروف امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کی صورتحال اور بحری آمد و رفت کو معمول پر لانے کے لیے ایک اہم معاہدے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت اور معاہدے کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے بدھ کے روز کیے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت ایرانی مذاکرات کار حتمی منظوری کے لیے اپنی اعلیٰ ترین باڈی “سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل” کی اجازت کے منتظر ہیں۔ امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئے گی اور آئندہ کے تفصیلی مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ اس معاہدے کے عمل میں آتے ہی امریکا ایرانی بندرگاہوں کا قائم کردہ محاصرہ ختم کر دے گا۔ تاہم، وائٹ ہاؤس اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات کا منحصر مکمل طور پر ایران کی جانب سے اس معاہدے کی تمام شقوں پر پابندی اور مکمل عملدرآمد سے مشروط ہوگا۔