دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر
Web Desk
7 August 2026
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا “مکہ دفاعی معاہدہ” کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ترک صدر نے بتایا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر مکہ مکرمہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی سعودی ولی عہد اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران تینوں برادر ممالک نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کا بنیادی مقصد اجتماعی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، دفاعی صنعت میں باہمی منصوبوں کو آگے بڑھانا اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج حقِ دفاع کی مکمل توثیق کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ کسی خاص ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہا تمام برادر ممالک کے لیے کھلا ہے۔ ترک صدر نے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لیے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری کی پالیسی پر قائم رہے گا، اور دعا کی کہ یہ معاہدہ پورے خطے کے لیے خیر، برکت اور امن کا باعث بنے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026