LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

Web Desk

7 August 2026

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی “مکہ دفاعی معاہدے” کو تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد، صدرِ جمہوریہ ترکیہ اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط تینوں ملکوں کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی توثیق کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جو خطے کو درپیش مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تینوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تینوں ریاستوں کی مشترکہ سیاسی حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی معاہدہ خطے میں ترقی، اقتصادی مواقع اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کرے گا، جس کے مثبت اثرات سے تینوں برادر ممالک کے عوام براہِ راست مستفید ہوں گے