LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ

امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ

Web Desk

7 August 2026

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تیزی سے وسعت دی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے امریکی اراکینِ کانگریس اور ممتاز کاروباری رہنماؤں نے اسلام آباد اور لاہور کے دورے کیے ہیں۔ بیان کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ “امریکہ پاکستان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات” میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے مشترکہ سکیورٹی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید برآں، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امریکہ کی 250 ویں سالگرہ اور دونوں ممالک کے مابین قائم کئی دہائیوں پر محیط دوستی کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی گالف ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی۔ سفارتخانے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی میز سے لے کر گالف کے میدان تک، امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے لحاظ سے یہ ایک انتہائی مصروف اور متحرک موسمِ گرما ثابت ہوا ہے۔