چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
Web Desk
7 August 2026
چین نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے اہم اجلاس کے دوران واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیمیں اب بھی خطے اور بالخصوص ہمسایہ ممالک کے لیے ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب سن لئی (Sun Lei) نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی نائب مندوب نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرے اور افغان سرزمین پر موجود تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز، مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی انجام دے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی کی موجودہ صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھی جائے۔
سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر کے دوحہ معاہدے (Doha Agreement) کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والے سرمائے پر چلنے والی افغان طالبان حکومت خطے میں سرحد پار عدم استحکام پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
8 August 2026
پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ
8 August 2026
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
8 August 2026
اسلامی تعاون تنظیم اور بحرین کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
8 August 2026
پاک امریکا اقتصادی تعاون، سویا بین شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق
8 August 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا آغاز
8 August 2026
مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم، مزید بہتر بنانے کا ہدف
8 August 2026
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار
8 August 2026