تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی پیشکش مسترد کر دی
Web Desk
7 August 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
میڈیا پروگرام “دنیا مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے طنزاً کہا کہ پیپلز پارٹی جب تک ایک نکاح میں موجود ہے، تب تک اس کا دوسرا نکاح نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی پہلے موجودہ اتحادی حکومت سے باہر نکلے، اس کے بعد ہی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔
سیاسی اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بہت جلد حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ کرنے کی خواہش مند ہے تاکہ مستقبل کا سیاسی سفر مشترکہ اور پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026