LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے: عالمی شپنگ انڈسٹریز انسانی حقوق تنظیموں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے صدر ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کیلئے 2 نئے احکامات پر دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہوجائیگا: مجید ابن الرضا آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا: نیئر بخاری راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام

امریکی ناظم الامور کی اورنگزیب کھچی سے ملاقات، ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

7 August 2026

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر (Natalie A. Baker) نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعاون، آثارِ قدیمہ کے تحفظ اور میوزیمز کی ترقی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے گندھارا تہذیب سمیت تاریخی پاکستانی نوادرات کی امریکا سے محفوظ وطن واپسی میں امریکی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میوزیم کو جمہوریہ کوریا کے تعاون سے عالمی معیار کے جدید میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مشترکہ ‘پاکستان-امریکہ ثقافتی ہفتہ’ منعقد کرنے کی تجویز پیش کی اور امریکی وفد کو مشہورِ زمانہ شندور پولو فیسٹیول میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان کے امیر ثقافتی ورثے کے تحفظ اور واپس لائے گئے نوادرات کی اسلام آباد میوزیم میں نمائش کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں کے تبادلے، مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں اور نمائشی پروگراموں کو آگے بڑھانے کی تجویز دی اور لوک ورثہ میں ہر سال منعقد ہونے والے شاندار لوک میلے کی بھی تعریف کی۔

سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت اسد رحمان گیلانی نے ملاقات میں آگاہ کیا کہ بیرون ملک سے واپس لائے گئے نوادرات کی ایک خصوصی نمائش رواں سال اکتوبر میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) میں منعقد کی جائے گی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے ثقافتی سفارت کاری اور مشترکہ ایکشن پلان پر مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔