پٹرول 3 روپے 19 پیسے، ڈیزل ایک روپے 50 پیسے فی لٹر سستا
Web Desk
7 August 2026
حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) کی سفارشات پر کیا گیا ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے حالیہ ردو بدل میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026