LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری

فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

6 August 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز، گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات کی روک تھام ناگزیر ہو چکی ہے اور کسی کی عزت اچھالنا صحافت کے زمرے میں نہیں آتا۔

صوبائی وزیر نے زور دیا کہ الزام تراشی کرنے والوں کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے اور کسی بھی خبر کو شائع یا نشر کرنے سے قبل متعلقہ فریق کا مؤقف لینا صحافتی اخلاقیات کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بیٹھے یوٹیوبرز کے ملک دشمن پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ ان کی تنظیم نے فیک نیوز کے خلاف باقاعدہ پالیسی مرتب کی ہے اور پریس فریڈم کمیٹی کے قائم ہونے کے بعد بغیر شواہد کے مس انفارمیشن پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں۔