ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ کمی پر ٹرمپ اپنے وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار
Web Desk
6 August 2026
ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولہ بارود کی کمی پر تشویش اور غصے کے اظہار سے متعلق امریکی میڈیا میں دعوے سامنے آئے ہیں۔ امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق، کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے اس بات پر جواب طلب کیا کہ انہیں ہتھیاروں کے ذخائر کی صورتحال کے بارے میں کیوں مکمل آگاہ نہیں رکھا گیا، جس کے باعث ایران کے خلاف فوجی اختیارات محدود ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز کی کمی کو ان وجوہات میں شمار کیا جا رہا ہے جن کی بنا پر صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں مزید بڑے فوجی اقدامات سے گریز کیا۔ اخبار کے مطابق جب صدر ٹرمپ نے اسلحے کی کمی پر تنقید کی تو وزیر دفاع نے اپنا دفاع کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار اپنے نائب اسٹیفن فینبرگ کو قرار دیا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے ان تمام دعوؤں اور رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے اخبار کو بتایا کہ یہ خبر مکمل طور پر من گھڑت ہے اور صدر ٹرمپ کو وزیر دفاع پر پورا اعتماد ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بھی واضح کیا کہ سیکرٹری ہیگسیتھ نے گولہ بارود کے حوالے سے کسی کو گمراہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے نائب پر کوئی ملبہ ڈالا ہے، اندرونی اختلافات سے متعلق تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026