LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف لاہور پولیس کا گودام پر چھاپہ، 6 ہزار پتنگیں، ڈوریں برآمد، 5 ملزم گرفتار ایران نے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی پہلی ویڈیو جاری کردی میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل ہوگا: آئی جی سندھ ایران کی امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر دھمکی، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی 5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ

ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

Web Desk

6 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے پاس بڑی مقدار میں جدید ترین اسلحہ موجود ہے اور ملکی سطح پر ہتھیاروں کی پیداوار بھی تیزی سے بڑھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی دفاعی کمپنیاں ملکی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد میں اسلحہ فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں۔ ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کو رد کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایسی معلومات افشا کرنے والے افراد ’غدار‘ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے طویل مدتی قید کی سزاؤں کا مطالبہ کیا جائے گا۔

لاس ویگاس، نیواڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا کہ امریکا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا، تاہم اسی اثنا میں ایرانی حکام نے ان سے رابطہ کر کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ مزید فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ انسانی جانوں کا ضیاع نہیں چاہتے، لیکن امریکا کا بنیادی مؤقف برقرار ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولنے سے متعلق اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں ٹرمپ کے مطابق نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسری جانب، ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ایک متفقہ راستے پر اتفاق کر لیا ہے اور اس اہم گزرگاہ کے مشترکہ انتظام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔