LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

بھارت کے یکطرفہ اقدام کے باوجود جموں و کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا: اقوام متحدہ

Web Desk

6 August 2026

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور اس تنازع کا حتمی حل اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، شملہ معاہدے اور انسانی حقوق کے مکمل احترام کے مطابق پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔

نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بارے میں ہمارا مؤقف پہلے جیسا ہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس تنازع پر اقوام متحدہ کا مؤقف اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت طے ہوتا ہے، جبکہ سیکرٹری جنرل 1972 کے شملہ معاہدے کو بھی یاد دلاتے ہیں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم فریم ورک ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کی برسی منائی۔ اس دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے فوراً بعد مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل، عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد اور ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں، بھارت نے بڑی تعداد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے جن کے ذریعے انہیں مستقل رہائش اور سرکاری ملازمتوں کا حق دیا گیا، جسے ناقدین کی جانب سے خطے کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی منظم کوشش قرار دیا جاتا ہے۔