امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع
Web Desk
5 August 2026
امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ (Axios) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی سے متعلق ایک اہم عبوری معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کو ممکن بنانے اور فریقین کو ایک پیج پر لانے کے لیے پاکستان، عمان، قطر اور سعودی عرب نے انتہائی کلیدی اور تعمیری سفارتی کردار ادا کیا ہے۔
مجوزہ فریم ورک 60 روز کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے تجارتی جہاز ایران کی سمندری حدود استعمال کریں گے، جبکہ وہاں سے نکلنے والے جہاز عمان کے سمندری راستے سے گزریں گے۔ معاہدے کی اس مدت کے دوران تجارتی جہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے اس فریم ورک سے اصولی اتفاق کیا تھا، جس کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت نے بھی اس کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026