امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ختم کردیں
Web Desk
5 August 2026
امریکہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے مبینہ طور پر منسلک تین فضائی اداروں پر عائد دہشت گردی مخالف پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی باضابطہ تصدیق امریکی وزارتِ خزانہ (US Department of the Treasury) نے کر دی ہے۔ ان اداروں پر یہ پابندیاں پاسدارانِ انقلاب کو مبینہ معاونت اور تعلق کی بنیاد پر عائد کی گئی تھیں۔
پابندیاں ختم کیے جانے کے اس غیر متوقع امریکی فیصلے کے فوری بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل گھٹ کر 75.06 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ (Brent) خام تیل کی قیمت 78.83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں اس نرمی سے عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کو تقویت ملی ہے، جس نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کو مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا
5 August 2026
چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان
5 August 2026
کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او
5 August 2026
ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ
5 August 2026
آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور
5 August 2026
امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع
5 August 2026
5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
5 August 2026
حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار
5 August 2026