کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات
Web Desk
4 August 2026
مسقط سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کویت میں زور دار دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی ہے، جس سے وہاں موجود ایک امریکی فوجی اڈہ بھی براہِ راست متاثر ہوا ہے، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کے مطابق عمان کے علاقے خصب سے تقریباً 20 بحری میل شمال مشرق میں ایک کارگو جہاز کو نامعلوم شے کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد بحری جہاز کے عملے نے الرٹ جاری کیا جس کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دونوں پیش رفتوں کے بعد خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026