شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
Web Desk
3 August 2026
شام اور اردن نے عراق پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ان کی سرزمین کے خلاف عراقی حدود سے کوئی بھی حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور عسکری جواب دیا جائے گا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شامی حکام نے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدی پٹی کے قریب ایران نواز ملیشیاؤں کی مشکوک نقل و حرکت کا پتہ چلنے کے بعد عراقی حکومت سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔ دمشق نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کو نشانہ بنانے والی کسی بھی عسکری کارروائی کے لیے عراقی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ اردن کے سرکاری ذرائع کے مطابق اردنی حکومت نے بھی عراقی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے اردنی سرزمین کو نشانہ بنانے کے منصوبوں سے متعلق مصدقہ معلومات موجود ہیں۔ اردن نے واضح کیا ہے کہ اگر ان کی سرحدوں یا سرزمین پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو وہ عراقی حدود میں موجود ان ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کے خلاف براہِ راست عسکری کارروائی کرے گا۔ اردن اور شام دونوں نے عراقی حکام سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ان مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کو روک کر خطے کی سیکیورٹی کو درپیش تمام خطرات کو بروقت ناکام بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026