پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ
Web Desk
3 August 2026
کانگریس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں قائد حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے ہندوستان میں پیپر لیکس اور امتحانات کی منسوخی کے معاملات پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
راہول گاندھی نے اپنے جاری کردہ بیان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ طلبہ کو نریندر مودی کی طرف سے کسی معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مودی سرکار کو خود طلبہ سے معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ پیپر لیکس اور بار بار امتحانات کی منسوخی سے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو چکا ہے۔ والدین کے لیے اپنے بچے کو کھونا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔ ہر متاثرہ اور مایوس نوجوان کی موت کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہے جس کا غم کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا نظامِ تعلیم ہی پوری طرح تباہ اور غیر فعال ہو چکا ہو تو طلباء احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔ راہول گاندھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی طلباء کو معاف کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے خود نہ تو کسی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی ایسے طالب علم سے ملے جس کا مستقبل ان پیپر لیکس کی وجہ سے داؤ پر لگا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026