LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال

عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق

Web Desk

2 August 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ اہم اسٹریٹجک گزرگاہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات اپنے آخری اور حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ تہران میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت انتہائی مثبت اور پیش رفت سے بھرپور رہی ہے اور دونوں جانبین اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان قائم اس سفارتی رابطے میں اب تک کی پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے، اور جلد ہی دونوں ممالک اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے کر باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس معاہدے کے طے پانے سے خطے میں بحری آمدورفت اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع کی جا رہی ہے