LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال

ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

Web Desk

2 August 2026

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بالآخر اہم ترین اسٹریٹجک بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دو اہم سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سفارتی ذرائع کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق ایران کی آمادگی اور مثبت موقوف کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق، ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے مجوزہ انتظام کے تحت بحری جہاز آبنائے ہرمز میں ایرانی زیرِ نگرانی حصے سے داخل ہوں گے اور عمانی سمندری حدود کی جانب سے گزر کر باحفاظت کھلے سمندر کی طرف نکل جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس اہم سفارتی پیش رفت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی مجوزہ اور متوقع بڑی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔