اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ
Web Desk
2 August 2026
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک عسکری کارروائی کے دوران حزب اللہ کے متعدد ارکان کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، حزب اللہ کے ارکان کو اس علاقے میں دیکھا گیا تھا جسے اسرائیل نے اپنا ‘سیکیورٹی زون’ قرار دے رکھا ہے اور جہاں اسرائیلی فوجی پہلے سے تعینات ہیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ خطرے کی بروقت نشاندہی کے بعد فوجیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا، کیونکہ اسرائیل اپنے شہریوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور حزب اللہ کو ان پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس واقعے سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ جنوبی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026