عمران خان سے بہنوں ، وکلا کی ملاقات ، پی ٹی آئی کا ورکروں کو جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
Web Desk
8 December 2025
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ورکرز کو بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ جیل ملاقات کیلئے نہیں بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا، جس کی اندرونی تفصیلات پیر کے روز سامنے آئیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ مشترکہ طور پر طے پایا کہ منگل کے روز کوئی ورکر بہنوں یا وکلا کے ساتھ جیل نہیں جائے گا تاکہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی جواز نہ ملے۔
اجلاس میں محمود خان اچکزئی اور دیگر قائدین نے ہدایت کی کہ اسپیکر کو مؤقف پہنچانے کیلئے ایڈوائزری کمیٹی میں جانا ضروری ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام متعلقہ دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائی جائیں گی۔
مشترکہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور ہمیشہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے اور تحریک انصاف ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ عناصر اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ جو لوگ اس دراڑ کے فائدہ اٹھانے والے ہیں، وہی کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے
11 July 2026
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
11 July 2026
اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم
10 July 2026
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
10 July 2026
کراچی: شاہ لطیف میں 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
10 July 2026
حیدرآباد: کینٹ قبرستان کے قریب ڈکیتوں سے مبینہ پولیس مقابلہ، 2 مسلح ڈاکو ہلاک
10 July 2026
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
10 July 2026
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
10 July 2026