خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
Web Desk
1 August 2026
ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر اور خاتم الانبیاء بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی پورے خطے کو ایک وسیع اور خوفناک جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے واضح کیا کہ جارحیت کر کے بھاگنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور غلط اندازوں پر مبنی کارروائی کا شدید نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی یا اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کا ردِعمل محدود نہیں ہو گا بلکہ خطے میں موجود امریکی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، عسکری تنصیبات اور اسرائیلی ٹھکانے ان کا براہِ راست ہدف ہوں گے۔ ایرانی کمانڈر نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرِ ثانی کریں، کیونکہ امریکی دفاعی ڈھال بننے والا کوئی بھی ملک جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026