سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا
Web Desk
31 July 2026
سعودی عرب نے حماس کی جانب سے تخفیفِ اسلحہ کے عمل پر آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غزہ کی پٹی میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ قدم خطے میں امن و استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی ثابت قدمی نے اس تاریخی کامیابی کے حصول میں بنیادی کردار ادا کیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ فریقین معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ غزہ میں مستقل امن، بحالی اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026