بورڈ آف پیس نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کا روڈ میپ جاری کردیا
Web Desk
31 July 2026
غزہ میں قائمِ امن کے لیے تشکیل دیے گئے بورڈ آف پیس نے جنگ بندی اور مکمل امن کے قیام کے لیے ایک جامع روڈ میپ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اگلے 14 روز کے اندر منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد کے لیے حتمی ٹائم فریم تیار کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق تمام فریقوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے غزہ سے اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا، معمولاتِ زندگی کی بحالی، تعمیرِ نو اور فلسطینی انتظامی ڈھانچے کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ روڈ میپ کے تحت ایک قومی کمیشن اور بین الاقوامی فورسز کی آمد کے بعد 14 روز کے اندر طے شدہ میکانزم کے تحت بھاری ہتھیار قومی کمیشن کی تحویل میں دیے جائیں گے، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہتھیار اسرائیل یا کسی غیر فلسطینی گروہ کے سپرد نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ آف پیس کے مطابق شرم الشیخ پروٹوکول پر عمل درآمد اور ہتھیاروں کی تحویل کا یہ جامع منصوبہ بالآخر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026