امریکی سینیٹ نے جے کلیٹن کو قومی انٹیلی جنس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی
Web Desk
30 July 2026
امریکی سینیٹ نے جماعتی بنیادوں پر ہونے والی ووٹنگ کے بعد سابق چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) جے کلیٹن کو قومی انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر (DNI) مقرر کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں ان کی نامزدگی کی منظوری 51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے دی گئی۔ اس توثیق کے بعد وہ امریکہ کے تمام انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ ترین عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جے کلیٹن اس سے قبل ایس ای سی کے چیئرمین اور نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ اہم تقرری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قائم مقام ڈائریکٹر بل پلوٹ کی تقرری پر دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا، جس کے بعد اب کلیٹن باقاعدہ طور پر اس ادارے کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026