Web Desk
30 July 2026
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطر، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں جن میں علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران خلیجی وزرا نے آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب میں آزادانہ جہاز رانی (فریڈم آف نیویگیشن) کے تحفظ، اور جاری بحران کے سیکیورٹی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہنماؤں نے عراق اور یمن میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں شدید کی مذمت کی اور خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ خلیجی ممالک نے علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی اور استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی و مسلسل مشاورت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026