LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک

عینک والا جن‘ اینیمیٹڈ فلم پر تنازع، خراب اے آئی معیار کے بعد اصل تخلیق کاروں کا اظہار لاتعلقی

Web Desk

29 July 2026

پاکستان ٹیلی وژن (PTV) کے تاریخ ساز ڈرامے ’عینک والا جن‘ پر مبنی 85 منٹ دورانیے کی فیچر اینیمیٹڈ فلم 24 جولائی کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ فلم قرار دیا گیا ہے۔ تاہم فلم کی ریلیز کے فوراً بعد اس کے ویژول معیار اور اے آئی خامیوں پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ صارفین نے گوگل جیمنائی (Google Gemini) کے واٹرمارک اور املا کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ اس تنازع میں اس وقت مزید شدت آئی جب اے آئی پروڈکشن ہاؤس ‘ریل وِنڈ’ (Reelwind) نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی وی پر الزام عائد کیا کہ اس پروجیکٹ پر 10 ماہ تک پی ٹی وی سے رابطے میں رہنے کے باوجود انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر کے فلم کسی اور سے تیار کروائی گئی۔