گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
Web Desk
29 July 2026
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات یا بات چیت کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ایک باضابطہ بیان میں کاظم غریب آبادی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر آبنائے ہرمز کو محض پہلے والی صورتحال پر واپس لایا گیا تو یہ ایران کے لیے مکمل فتح شمار نہیں ہوگی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ بعض ممالک کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کو بحال رکھنے کے لیے ایک نیا جنوبی راستہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی قدم “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کی روح اور بنیادی نکات کے منافی ہوگا، اس لیے یہ ایران کے لیے قابلِ قبول نہیں۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026