جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
Web Desk
29 July 2026
امریکا کے ساتھ گزشتہ پانچ ماہ سے جاری شدید جنگی کشیدگی اور سخت ترین معاشی پابندیوں کے باعث جہاں ایران میں لاکھوں افراد شدید معاشی مشکلات اور روزگار کی فراہمی جیسے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، وہیں ملک کا معاشی نظام مکمل تباہی سے بچا ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، 9 کروڑ 20 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ایران دنیا کے بڑے تیل برآمد کنندگان میں شمار ہوتا ہے اور کئی دہائیوں سے نافذ عالمی پابندیوں کی وجہ سے اس نے خود انحصاری اور پائیدار داخلا نظام کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے معاشی ڈھانچے کو محفوظ بنانے کے لیے تیل کی درآمدات و برآمدات پر مکمل انحصار کم کرتے ہوئے زراعت، مقامی صنعت اور خدمات (سروسز) کے شعبوں کو خصوصی فروغ دیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر رسمی تجارت، سرحد پار سے کیے جانے والے کاروبار، تیل کی غیر اعلانیہ خفیہ ترسیل اور مضبوط سمندری نیٹ ورکس نے بھی ایرانی معیشت کو بڑا سہارا فراہم کیا ہے۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ شدید جنگی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت کی پائیداری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک نے طویل عرصے کے دوران متبادل تجارتی راستے اور داخلی پیداوار کا ایک فعال نظام خود تیار کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026