حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
Web Desk
29 July 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے یوکرینی ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ایرانی جہاز پر ہونے والا حملہ غیر ارادی تھا اور یوکرین خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران بھی ہرگز کشیدگی کا خواہش مند نہیں ہے، تاہم ایرانی شہریوں یا ملکی مفادات پر کسی بھی قسم کا حملہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
عباس عراقچی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ہونے والے تمام تر نقصانات کا فوری اور مناسب ازالہ کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے بھی اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو انتہائی واضح، دوٹوک اور مثبت قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026