LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں

Web Desk

28 July 2026

تہران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تمام تر تجاویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے بلاجواز اور بے جا مطالبات کی وجہ سے ایران کو یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

کاظم غریب آبادی کے مطابق، گفتگو کے اس سلسلے کا آغاز اسلام آباد میں ہوا تھا جہاں امریکا نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس میں غیر منصفانہ مطالبات شامل تھے۔ اس پر ایرانی وفد نے امریکی فارمولے کو فوری اور واضح طور پر رد کر دیا تھا۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ امریکا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ منصوبہ مسترد ہونے کی صورت میں مذاکرات ناکام تصور ہوں گے اور امریکی وفد واپس چلا جائے گا۔ بالآخر وہی ہوا اور امریکی وفد بات چیت ادھوری چھوڑ کر واپس لوٹ گیا۔ غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات جاری رکھنے کی نہ تو کوئی درخواست کی اور نہ ہی زور دیا، کیونکہ ایران باوقار سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔

نائب وزیرِ خارجہ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے کی دوبارہ بندش کے بعد سلطنتِ عمان میں بھی گفتگو ہوئی تھی۔ عمانی وفد نے تجویز دی تھی کہ بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولا گیا جنوبی راستہ فریقین کے حتمی نتیجے پر پہنچنے تک کھلا رکھا جائے، جسے بعد میں بند کر دیا جائے، تاہم ایران نے اس تجویز کو ماننے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی ایران کی اصولی پالیسی بالکل واضح ہے اور آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کا پالیسی فیصلہ بدستور برقرار ہے، جو کہ تہران کی باوقار اور مضبوط سفارتکاری کا بین ثبوت ہے۔