آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران
Web Desk
26 July 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تہران میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان دو روزہ بات چیت میں ساحلی ریاستوں کے حقوق اور جہاز رانی کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد تکنیکی اور سیاسی مشاورت کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی عمان اور ایران کے درمیان اس معاملے پر حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔ دوسری جانب، امریکی نیوز سائٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ایران پر نئے حملوں سے گریز کی ہدایت کے بعد دو ہفتوں سے جاری روزانہ کی بمباری کا سلسلہ رک گیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں فی الوقت ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026