شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق
Web Desk
26 July 2026
شام میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ایک مسافر بس اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے آپس میں زور دار تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام کی جانب سے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026