دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع
Web Desk
26 July 2026
دنیا میں پہلی بار ایبولا وائرس کی خطرناک ‘بنڈی بگیو’ قسم کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے 37 سالہ رضاکار ایڈ ہنٹ کو اس جدید ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، جسے کووڈ-19 ویکسین والی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے صرف 8 ہفتوں میں تیار کیا گیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروپیسر ٹریسا لیمب کی سربراہی میں جاری اس ابتدائی مرحلے (Phase-1) کے ٹرائل میں 18 سے 55 سال کے 50 صحت مند رضاکار شامل کیے گئے ہیں تاکہ ویکسین کی تحفظ اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے ایبولا وائرس کے خلاف انسانی ٹرائل تک پہنچنے والی یہ دنیا کی پہلی ویکسین ہے، جبکہ آکسفورڈ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جلد ہی یوگنڈا میں بھی اس کے ابتدائی آزمائشی مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے
16 September 2026
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
16 September 2026
ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
16 September 2026
اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ
16 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
16 September 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
16 September 2026
صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال
16 September 2026
جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان
16 September 2026