LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے

برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران

Web Desk

26 July 2026

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے برطانیہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا تو وہ یقینی اور جائز عسکری ہدف بن جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والا کوئی بھی برطانوی فوجی اڈا یا تنصیبات ایرانی مسلح افواج کی جانب سے نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر جائز تصور کیے جائیں گے۔

یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی شدید تر ہو چکی ہے، جبکہ برطانیہ نے اپنے عسکری اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی حکومت نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ان کی مسلح افواج ملک اور اپنے علاقائی و عالمی مفادات کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔