مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال
Web Desk
26 July 2026
کشمیر اور منی پور کے بعد مودی حکومت نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے احتجاج کے دوران پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، جس کی پولیس فائرنگ کے باعث آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔ راہول گاندھی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسی دوران کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ سراسر احتجاجی طلبہ کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس (RSS) پورے تعلیمی نظام پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے باشعور نوجوانوں کی آواز کو فورسز کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
27 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026