ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
Web Desk
25 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے اور معاہدہ کرنے کا خواش مند ہے، جبکہ وہ خود بھی ایران کی بات سننے کے لیے تیار ہیں۔ کوریسپونڈینٹس ڈنر اور اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال ڈیل کا مناسب وقت نہیں آیا مگر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو 2 راستوں (حملے جاری رکھنے یا معاہدہ کرنے) میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، تاہم اسے کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی کارروائیوں سے ایران کے سیکڑوں طیارے، کشتیاں، ریڈار اور ڈرونز تباہ ہو کر اس کی بحری و فضائی طاقت ختم ہو چکی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی شرط رکھی کہ اگر سعودی عرب ابراہم اکارڈ کا حصہ نہ بنا تو وہ کسی جوہری معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے، جبکہ انہوں نے دہرایا کہ چین اور روس نے بھی ایران کو اسلحہ نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
23 September 2026