ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025، پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کا نیا باب
Web Desk
8 December 2025
جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سالانہ انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس اس سال پاکستان میں شاندار انداز میں منعقد ہورہا ہے۔ ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 گیارہ سے چودہ دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا۔
نمائش میں دنیا بھر سے 2,000 سے زائد معروف برانڈز شرکت کر رہے ہیں جبکہ 55,000 سے زائد ملکی و غیر ملکی وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔ اس ایونٹ میں 850 سے زیادہ بین الاقوامی نمائش کنندگان اپنی نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیکل جدت پیش کریں گے۔
کنزیومر پروڈکٹ فیئر میں صارفین، ریٹیلرز، امپورٹرز اور انویسٹرز ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے جسے پاکستان میں تجارت اور صنعتی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council) پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی اور توسیع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس نمائش کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری، بزنس پارٹنرشپ اور صنعتی تعاون کے نئے امکانات روشن ہونے کی توقع ہے۔
نمائش کے دوران مختلف سیشنز، پروڈکٹ لانچنگ اور بزنس میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی جو پاکستان کے کنزیومر اور انڈسٹری سیکٹر کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار
24 August 2026
پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ
24 August 2026
گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک
24 August 2026
جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی
24 August 2026
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی
24 August 2026
ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید
24 August 2026
چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے
24 August 2026
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
24 August 2026