امریکی صدر ٹرمپ کی مشیروں اور کابینہ اراکین سے ملاقات،ایران کیخلاف بڑےحملوں پرغور
Web Desk
25 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سینئر مشیروں اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ بڑے فوجی حملوں اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔
اس اجلاس سے قبل وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کر لیا ہے؟ تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا، “نہیں، میں نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔”
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آتا ہے لیکن فی الحال ڈیل (معاہدہ) کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا، “دیکھیں، اس وقت بھی ہماری ان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ میرے خیال میں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنجیدہ ہوتے جا رہے ہیں، اور شاید اس سنجیدگی کی وجہ بھی سب کے سامنے بالکل واضح ہے۔”
متعلقہ عنوانات
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
23 September 2026