ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے انکار سابق برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کہ وجہ بنا: ایرانی سفیر
Web Desk
25 July 2026
پاکستان میں تعينات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی کے سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی اصل وجہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار تھا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ سر کیئر اسٹارمر نے ایران جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی فوجی معاونت کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں شامل ہونے سے انکار کے فوراً بعد کیئر اسٹارمر پر اچانک نااہلی کے شدید الزامات عائد کیے گئے اور سیاسی دباؤ بڑھا کر انہیں عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا۔
رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نئے برطانوی وزیراعظم نے حلف اٹھاتے ہی اپنے فوجی اڈے امریکہ کو فراہم کر دیے اور ایران سے اپنے سفارتکاروں کو بھی واپس بلا لیا۔ انہوں نے کہا کہ سر کیئر اسٹارمر کا ناگہانی استعفیٰ اور اس کے فوراً بعد اٹھائے گئے یہ تمام تر اقدامات انتہائی مشکوک اور وقیع سوالات کھڑے کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026