گوگل پر 1 ارب ڈالر جرمانہ کیوں کیا؟ ٹرمپ یورپی یونین پر برہم؛ بھاری ٹیرف کی دھمکی
Web Desk
25 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی جانب سے معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر تقریباً ایک ارب ڈالر (890 ملین یورو) کا بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ بیان میں سخت موقف اپنائے ہوئے کہا کہ “امریکا یورپ کا خزانہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم اسے ایسا بننے دیں گے۔” انہوں نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی کمپنیوں اور ٹیکس دہندگان سے غیر منصفانہ طور پر مالی فائدہ اٹھا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت فوری طور پر اس امر کی تحقیقات شروع کرے گی کہ یورپی یونین کس طرح امریکی کمپنیوں کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی اور غیر منصفانہ سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یورپی یونین کو اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی طرزِ عمل کی بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے گوگل پر آن لائن مسابقت کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 890 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ یورپی حکام کے مطابق گوگل نے اپنی سرچ سروس اور ایپ اسٹور کا غلط استعمال کرتے ہوئے قوانین کو پامال کیا۔
متعلقہ عنوانات
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
23 September 2026