ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
Web Desk
24 July 2026
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عراق کے وزیراعظم علی الزیدی کے توسط سے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ عارضی یا مختصر جنگ بندی اس وقت تک قابلِ قبول نہیں جب تک آبنائے ہرمز کے کنٹرول جیسے بنیادی اسٹریٹجک مسائل کا مستقل حل پیش نہ کیا جائے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے عراقی وزیراعظم کے پیغام رسانی کے عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ پیغامات کا نہیں بلکہ امریکا کا غیر منطقی اور تسلط پسندانہ رویہ ہے۔ دوسری جانب علاقائی ممالک کی ثالثی کوششیں جاری ہیں، تاہم فریقین کے بنیادی اختلافات برقرار رہنے کے باعث فوری پیش رفت کے امکانات محدود بتائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026