LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ

Web Desk

24 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری کشیدگی میں تجارتی جہازوں کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ادائیگی اب امریکہ کے زیرِ قبضہ اور کنٹرول میں موجود ایران کے منجمد اثاثوں سے کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہازوں، ان کے سامان (کارگو) یا ان سے متعلق کسی بھی قسم کے معاشی و مالی نقصان کا ازالہ ایرانی رقم سے ہی پورا کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آج سے اس پالیسی کا اطلاق ہو چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ نقصانات اور دعوے بہت زیادہ رقم کے بھی ہو سکتے ہیں، لیکن ان کا پختہ ماننا ہے کہ یہی سب سے منصفانہ اور عادلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں اس فیصلے کے ساتھ تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔