بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف
Web Desk
24 July 2026
ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز پر تہران کا کنٹرول کمزور کرنے کے لیے بنائی گئی امریکی فوجی حکمت عملی کا شدید تمسخر اڑایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو سزا دینے کا ارادہ رکھتا تھا، لیکن اس کے اپنے ہی اقدامات الٹا اسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے اور انہیں اب تین ہندسوں میں پہنچنے والی تیل کی بلند قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے امریکی منصوبے پر طنز کرتے ہوئے اسے ان کی ناکام “ٹین بائی ٹین” حکمت عملی قرار دیا۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، جس سے توانائی کے ایک نئے عالمی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ محمد باقر قالیباف نے عالمی معاشی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بحران کے نتیجے میں رواں ماہ کے آغاز میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے بھی عالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں کمی کر دی ہے، جو غلط امریکی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026