برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ
Web Desk
23 July 2026
برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنم (Andy Burnham) پر نو ڈاوننگ اسٹریٹ کا قلمدان سنبھالتے ہی غزہ اور اسرائیل سے متعلق ملکی پالیسی میں اہم تبدیلی کے لیے سیاسی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ برطانیہ کے 80 کے قریب ارکانِ پارلیمنٹ اور لارڈرک نے وزیراعظم کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی لیبر حکومت فوری طور پر اسرائیل کے حوالے سے برطانیہ کی قائم کردہ پالیسی میں واضح اور فیصلہ کن تبدیلی لائے۔
دستخط کنندگان جن میں لیبر پارٹیز، گرین پارٹی، خودمختار قانون ساز اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف لارڈز) کے معزز ارکان شامل ہیں، نے خط میں درج ذیل اہم مطالبات کیے ہیں:
اسرائیل کو برطانوی ساختہ ہتھیاروں کی ہر قسم کی فراہمی اور برآمدی لائسنس فوری طور پر معطل کیے جائیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کے باعث اسرائیل پر جامع اقتصادی اور عسکری پابندیاں عائد کی جائیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں تیار ہونے والی تمام تر پراڈکٹس اور تجارتی معاہدوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) کے فیصلوں اور احکامات پر حکومت مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
قانون سازوں نے زور دیا ہے کہ نئی حکومت خطے میں جاری کشیدگی اور نسل کشی کے روک تھام اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خالی لفظی دعووں کی بجائے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026