LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس

Web Desk

23 July 2026

امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ (Axios) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کے سب سے شدید اور بڑے عسکری حملے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وہ تہران پر ایک ہمہ گیر حملہ کرنے کے حتمی فیصلے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ “ایران پر ایسا حملہ کیا جائے گا جو ماضی کے تمام حملوں سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا، تاہم اس فیصلے کے نتائج بھی مرتب ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ “اگر میں کہوں تو اسرائیل صرف دو منٹ میں اس جنگ کا حصہ بن جائے گا، لیکن ہمیں ایران کے خلاف نیا ملٹری آپریشن شروع کرنے کے لیے کسی دوسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے۔”  صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں سے ایران کو اب تک کافی نقصان پہنچا ہے اور اگرچہ ایرانی حکام مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن وہ فی الحال کسی حتمی معاہدے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔