ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل
Web Desk
23 July 2026
امریکی ریاست جارجیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک عوامی تقریر کے دوران انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تقریر کے دوران ٹرمپ کے بالکل پیچھے بیٹھے ایک شخص نے ان کے مخصوص باڈی لینگویج، اشاروں اور چہرے کے تاثرات کی بالکل ویسی ہی نقل اتارنا شروع کر دی۔ اس شخص نے ٹرمپ کا معروف اندازِ گفتگو، ہاتھ ہلانے کی عادت، اور مکا لہرانے کے انداز کو انتہائی مزاحیہ طریقے سے کاپی کیا، حتیٰ کہ وہ ٹرمپ کی تقاریر کے الفاظ پر اپنا منہ بھی انہی کے ساتھ ساتھ ہلاتا رہا۔
یہ دلچسپ مناظر کیمرے میں محفوظ ہو گئے اور سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئے۔ انٹرنیٹ صارفین اس مزاحیہ حرکت سے بے حد لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں . ایک صارف نے لکھا: “سچ کہوں تو یہ دیکھنا انتہائی مزاحیہ ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ کسی میں وہاں ایسا کرنے کی اتنی ہمت تھی۔ ایک اور صارف نے کہا: “مجھے اس بندے سے محبت ہو گئی ہے، بالکل پرفیکٹ ٹائمنگ ہے۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا: “ٹرمپ کے ساتھ ساتھ یہ الفاظ بھی اتنی ہی خوبصورتی اور روانی سے ادا کر رہا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ
25 September 2026