ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
Web Desk
23 July 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں اور حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ (UN) کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ برطانیہ خطے میں جاری جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کو سہولت اور معاونت فراہم کر رہا ہے، جو کہ ایران کے خلاف براہِ راست جنگی جرائم اور جارحانہ اقدامات میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ تہران کی جانب سے واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اپنی سلامتی، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آئینی و قانونی حق محفوظ رکھتا ہے اور جو بھی ملک ان حملوں میں سہولت کاری یا مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے ان اقدامات کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026