عالمی منڈی میں برانٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
Web Desk
23 July 2026
ایران کے خلاف امریکی جارحانہ اقدامات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد عالمی توانائی منڈی میں شدید ہیجان پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں سنسنی خیز اضافہ ہوا اور برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہے۔
مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ امریکی خام تیل قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے. اماراتی مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید برآں، توانائی بحران کے اس تناظر میں قدرتی گیس (Natural Gas) کی عالمی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کا یہ طوفان مشرقِ وسطیٰ میں رسد کے شدید خدشات اور سیاسی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان
23 July 2026
ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام
23 July 2026
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ
23 July 2026
ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس
23 July 2026
ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم
23 July 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور
23 July 2026
ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل
23 July 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
23 July 2026